صداقت عباسی کو کم سے کم کسی مقدمے میں تو اندر کرتے، جج اور پولیس کا سماعت کے دوران دلچسپ مکالمہ

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی پر وزارت داخلہ اور آئی جی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔

پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ یہ کیسے ممکن ہے ایک بندہ ریڈ زون پارلیمنٹ لاجز سے اٹھایا گیا، ابھی تک انکوائری مکمل نہیں ہوئی؟

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 13 روز سے بندہ غائب ہے اور کسی کو کچھ علم نہیں، بغیر کسی مقدمے کے اٹھا لیا جاتا ہے۔

جسٹس جہانگیری نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ خیال کریں، کم سے کم کسی مقدمے میں تو ڈالتے، چوری، ڈکیتی اتنے پرچے ہیں، اسلام آباد دارالحکومت ہے، سی سی ٹی وی لگے ہیں ایجنسز ہیں کیا امیج جائے گا؟

عدالت نے کہا کہ ایک کیس سے بندہ رہا ہوتا ہے اسے دوسرے میں اٹھا لیا جاتا ہے یہ کوئی طریقہ نہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے یکم ستمبر کو ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مری سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے صداقت عباسی کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کیس کی سماعت کے دوران ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ صداقت عباسی اسلام آباد پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں، صداقت عباسی کی مبینہ گمشدگی کے حوالے سے مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل