کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور کالعدم تنظیم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تنظیم کا اہم سرغنہ غلام دین شاہوانی عرف شعیب مارا گیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق غلام دین شاہوانی عرف شعیب نے کالعدم ٹی ٹی پی کے پلیٹ فارم سے وزیرستان میں تربیت حاصل کرنے کے بعد سنہ 2015 میں کالعدم تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ مارا جانے والا شدت پسند بلوچستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ غلام دین مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری، سنہ 2016 میں کوئٹہ میں وکلا، مستونگ، ڈھادر میں پولیس اور لیویز کی متعدد ٹارگٹ کلنگ، مولانا سراج الحق پر حملے، مچھ میں ہزارہ کول مزدوروں کے قتل، سبی میلے پر ایک سے زیادہ حملوں اور کوئٹہ میں پولیس پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔