کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے بہادر آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اورغیرملکی کرنسی کی لین دین میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتارملزم یوسف کےگھرسےکروڑوں روپےکی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

ملزم کےگھرسے ایک کروڑ روپے، 2ہزارامریکی ڈالر، 48 ہزارسعودی ریال، 12 کروڑایرانی تمن، 94 ہزار600 شامی پاؤنڈ اور30 ہزار700 انڈین روپے برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کے گھر سے 320 لبنانی دینار،17 ہزار500 عراقی دینا اور 26750 ڈنمارک کرونربھی برآمد ہوئے۔ ملزم کے گھر سے اس کے علاوہ 8 ہزار 710 سویڈش کرنسی،  14500 نارویجن کرونر، 10560 ترکمانستان  اور آذربائیجان منات بھی بر آمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے ملزم یوسف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp