ایشیا کپ سپر فور: سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا لگا ہے، اور فاسٹ بولر نسیم شاہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل جمعرات کو کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جو بھی ٹیم فاتح قرار پائے گی وہ بھارت کے ساتھ ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گی۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے، انہیں میچ کے دوران دائیں کندھے پر چوٹ لگی تھی، اب ان کی جگہ زمان خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ایشیا کپ کے اہم ایونٹ کے بعد ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے نسیم شاہ کو طبی امداد دی جا رہی ہے، اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب بھارت کے خلاف ہی میچ میں زخمی ہونے والے حارث رؤف کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وہ اب ٹھیک ہو رہے ہیں۔

حارث رؤف بھارت کے خلاف میچ کے دوران بال لگنے سے دائیں طرف کی پسلی میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

قومی ٹیم کو طبی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹر سہیل نسیم نے کہا ہے کہ یہ دونوں فاسٹ بولر ہمارا اثاثہ ہیں، ٹیم کا میڈیکل پینل ورلڈ کپ سے قبل ان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp