پاکستان بمقابلہ سری لنکا:’کھیلا لیا فخر زمان کو مل گیا سکون؟’

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شائقین کرکٹ کو جہاں آج ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ کا بے صبری سے انتظار تھا وہیں بارش نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد جب بارش رکی تو میچ کو پینتالیس اوور تک محدود کردیا تاہم پاکستانی شائقین کو اس بات کا یقین تھا کہ بھارت سے شکست کے بعد آج قومی ٹیم ضرور اچھا پرفارم کری گی۔

میچ شروع ہوا تو شائقین کے امیدوں کے دیے ایک بار پھر بجھ گئے جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے مایوس کن حد تک بری پرفارمنس سے آغاز کیا۔

کولمبو پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا پاکستان اور سری لنکا کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور میچ کو 45 اوورز تک محدود کر دیا گیا جبکہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان 4 رنز بنا کر پرامود مدھوشن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

فخر زمان آؤٹ ہوئے تو صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کا رخ کیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے غیر متاثر کن آغاز پر جہاں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں طنز ومزاح سے بھر پور تبصرے کر ڈالے۔ صارف نے فخر زمان کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کل میں نے کہا تھا کہ فخر اپنے مداحوں کو مایوس ضرور کریں گے اور آج وہی ہوا۔

 


سست روی سے جاری پاکستانی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ٹیسٹ میچ چل رہا ہے بھائی سو جاؤ ابھی پانچ دنن باقی ہیں۔


ایک اور صارف نے فخر زمان کے جلدی آؤٹ ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کھیلا لیا فخر زمان کو مل گیا سکون؟


واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں پہنچنے کےلیے سری لنکا کے خلاف کامیابی درکار ہے۔ میچ میں شکست یا پھر میچ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp