شاہد آفریدی کی کرکٹ ٹیم پر تنقید : ‘آپ کوچ بن جاؤ لالا’

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہےاور پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر مشکلات کا شکار ہے ۔سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان نے گزشتہ شب ٹیم میں اہم تبدیلیاں کی تھیں لیکن وہ بھی کام آتی دکھائی نہیں دیتیں۔

سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیم کی مایوس کُن کارکردگی ٹیم کی کارکردگی پر سوشل میڈیا سمیت کرکٹ کے ستاروں کی جانب سے بھی تنقید کی جا رہی ہے ۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘پرپاکستان کی بیٹنگ پر غصے کا ظہار کرتے ہوئےکہا کہ میری رائے میں موجودہ صورتحال میں پاکستانی بیٹنگ آرڈر درست نہیں تھا۔ پاکستان بیٹنگ آرڈر میں بہتر انتخاب کر سکتا تھا ،انہوں نے سوال کیا پاکستان نے کچھ مِس کر دیا ہے؟

 


شاہد آفریدی کی ٹویٹ کے جواب میں صارفین نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہم نے ایشیا کپ اور آنے والے ورلڈ کپ سے پہلے مزید ون ڈے کیوں نہیں کھیلے؟ ناتجربہ کاری ظاہر ہو رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ جب ورلڈ کپ آئے گا تو ہم بہتر کریں گے ہمیں ہندوستان کی پچوں کے لیے دو اچھے اسپنرز کی ضرورت ہے۔


ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا آپ کوچ بن جاؤ لالا


یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی نے ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت ہاتھوں تاریخی ہار پراپنے داماد شاہین آفریدی کی سرزنش بھی کی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو اپنی لائن و لینتھ کا خیال رکھنا ہوگا، یہ کوئی بات نہیں ہوتی کہ اگر آپکو ابتداء میں وکٹ نہیں ملی تو آپ خود سے ناراض ہوجائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں پہنچنے کےلیے سری لنکا کے خلاف کامیابی درکار ہے۔ میچ میں شکست کی صورت پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp