پاکستان بار کونسل کی چیف جسٹس پر تنقید، عشائیے کے بائیکاٹ کا اعلان

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطابندیال کے اعزاز میں عشائیے کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید نے چیف جسٹس کے نام نوٹ میں لکھا ہے کہ آپ کے فل کورٹ ریفرنس نہ لینے کی وجہ سے پاکستان بار احتجاً ججوں کی جانب سے چیف جسٹس کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شریک نہیں ہو گی۔

ہارون الرشید کی جانب سے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے دور پر تقنید کی گئی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 60 ہزار مقدمات التوا کا شکار ہیں، لیکن ان کو نمٹانے کے لیے کوئی شفاف طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔

ہارون الرشید کے مطابق پاکستان بار کی جانب سے کئی بار درخواست کے باوجود چیف جسٹس نے ملاقات کے لیے وقت نہیں دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس کے ریفرنس میں عدالتی خامیوں اور خوبیوں کی نشاندہی کرتی ہے، پاکستان بار کو وکلا کی سب سے بڑی نمائندہ باڈی ہونے کے باوجود نظر انداز کیا گیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار نے کہاکہ جب کھلی عدالت میں آ کر پاکستان بار نے اپنا موقف پیش کیا تو اسے حقارت سے رد کر دیا گیا، امید ہے کہ آنے والے چیف جسٹس اس بات پر توجہ دیں گے۔

ادارے کی عزت کے لیے نئے چیف جسٹس کا ساتھ دیں گے

انہوں نے کہاکہ آنے والے چیف جسٹس کو یقین دلاتے ہیں کہ ادارے کی عزت، ناموس اور بہتری کے لیے پاکستان بار ساتھ دے گی۔ پاکستان بار ایسا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست نہیں کرے گی جس میں اپنا مفاد پوشیدہ ہو، درخواست ہوگی کہ کسی بھی مقدمے کے آغاز میں ایسے ریمارکس نہ دیں کہ پہلے ہی نتیجہ معلوم ہو جائے۔

ہارون الرشید نے کہاکہ وکلا کو اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت دی جائے نا کہ اپیل پڑھوا کر حکم لکھوا دیا جائے، خود ہی بینچ کو مختصر کرکے 3 اور 2 کی اکثریت بنا کراپنی مرضی کا فیصلہ صادر کیا گیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہاکہ ذاتی انا کی تسکین کے لیے سپریم کورٹ کے اعلیٰ ادارے کو اس قدر متنازع بنایا گیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ججوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ آڈیو لیکس کے فیصلہ میں اپنے عزیزوں اور خود سے متعلق معاملات کا خود ہی فیصلہ کیا گیا، نامزد چیف جسٹس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ججوں کے خلاف آرٹیکل 209کے تحت کاررواٸی کریں اور آڈیو لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

ہارون الرشید نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بحیثت سربراہ سپریم کورٹ آپ اپنی ٹیم کے اندر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہے۔ تاریخ چیف جسٹس عمر عطابندیال کے فیصلوں کو کبھی اچھے الفاظ سے یاد نہیں کرے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 پر عملداری کو یقینی بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟