ایشیا کپ میں بدترین شکست کے بعد پاکستان ٹیم کو ایک اور دھچکا

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ سے تو آؤٹ ہوگئی ساتھ ہی ایک اور دھچکا بھی لگا، قومی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں محض چند دن حکمرانی کے بعد 2 درجہ تنزلی کے ساتھ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگز کے مطابق ایشیا کپ میں مسلسل شکست کے بعد پاکستان عالمی نمبر ون نہ رہا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین کر سرفہرست جبکہ بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہوگیا۔

ایشیا کپ میں پاکستان کو بڑے مارجن سے ہرانے کے بعد بھارت نے پاکستان سے دوسری پوزیشن بھی چھین لی، پاکستان کے 115 پوائنٹس کے مقابلے میں بھارت نے 116 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

اس ساری صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم اکتوبر میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ تک رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہی رہے گی کیونکہ بھارت کے پاس ایشیا کپ کے 2 میچز جیت کر عالمی نمبر ون بننے کا موقع بھی موجود ہے۔

واضح رہے بھارتی ٹیم اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں ٹی 20 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلے جبکہ ون ڈے فارمیٹ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے، اور اگر بھارت ایشیا کپ جیت جاتا ہے تو تینوں فارمیٹ میں نمبر 1 ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت