کراچی میں بھتہ خور گینگ گروہ کہاں سے آپریٹ ہوتا ہے؟

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بھتہ خور گینگ گروہ کہاں سے آپریٹ کرتا ہے، اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے سراغ لگا کر بھتہ خور گروہ میں شامل ملزمان انس اور ماجد کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضے سے بھتہ کی رقم  اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، بھتہ خوروں نے گودھرا کالونی میں بھتہ نہ دینے پر تاجر کی دکان پر فائرنگ کی تھی اور تاجر سےانگلینڈ کے نمبر سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں

ایس آئی یو کے مطابق ارسلان پٹنی نامی کرمنل نے ایران سے بھتے کی کالز کی تھی جبکہ ارسلان کےسہولت کارانس، ماجد، عرفان اور صمد کراچی میں بھتہ جمع کرتے تھے، بھتہ کی قرم ہنڈی ٰکے ذریعے ایران بھیجی جاتی تھی۔

ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کے مطابق ملزمان نے دھاگے کی فیکٹری سے ایک کروڑ کا بھتہ طلب کیا تھا، بھتہ نا دینے پر فائرنگ کی گئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

جنید شیخ کے مطابق ملزمان کو لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو کی سرپرستی بھی حاصل ہے لیاری گینگ وار کا سرغنہ وصی اللہ لاکھو ایران میں موجود ہے اور وہیں سے نیٹ ورک چلایا جا رہا ہے۔

جنید شیخ نے بتایاکہ حوالہ ہنڈی روکنے کے لیے ایف آئی سے رابطہ کیا گیا ہے، تاہم یہ معاملہ ایف آئی اے کی ٹیم دیکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل