پاکستان کو سری لنکا سے شکست: شاہنواز دھانی کے ساتھ پرینک ہو گیا

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران فاسٹ بولرز نیسم شاہ اور حارث رؤف کے انجرڈ ہونے کے بعد پی سی نے بطور بیک اپ بولرز شاہنواز دھانی اور محمد زمان کو سری لنکا بھیجا۔
محمد زمان نے  میچ سے ایک دن قبل ٹیم کو جوائن کر لیا تھا جبکہ شاہنواز دھانی کے ویزے میں تاخیر کی وجہ سے وہ میچ والے دن سری لنکا پہنچے اور اسی دن پاکستانی ٹیم سری لنکا سے میچ ہار گئی اور واپسی کی فلائٹ کے لیے تیار ہوگئی۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر صارفین نے ’شاہنواز دھانی‘ کو لے کر دلچسب میمز اور تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں شاہنوز دھانی کا سفری پلان لکھتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں چھ فلائٹس،  ’کھلاڑی اے ٹی ایم نہیں ہوتے‘۔

ایک بھارتی ’ایکس صارف‘  کاجو کاٹلا نے اپنی ٹویٹ میں ایک ریسلر کے بھرپور انرجی کے ساتھ بھاگ کر رنگ میں آنے اور پھر ایک ہی گھونسا پڑنے پر واپس جانے کی ویڈٰیو شیئر کر دی اور اپنی پوسٹ میں شاہنواز دھانی کا نام لکھ دیا۔

محمد وقاص نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں شاہنواز دھانی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اصل پرینک تو اس بیچارے کے ساتھ ہوا ہے۔

 

سلی پوائنٹ نامی ’ایکس‘ صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ شاہنواز دھانی کا شاہنواز دھانی کا سری لنکا میں قیام رویندر جدیجا کے اوور سے بھی کم تھا۔

شزا ملک نے اپنی پوسٹ میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم ’ کبھی خوشی کبھی غم‘ کا ایک کلپ شیئر کیا جس میں شاہ رخ خان اور ہریتک روشن ایک بینچ پر بیٹھے ہیں اور شاہ رخ خان ہریتک روشن کو کہہ رہے ہیں کہ تم واپس چلے جاؤ۔ اس ویڈیو میں انہوں نے شارخ خان پر بابر اعظم کا نام لکھا ہوا ہے۔

ایک اور ایکس صارف میاؤں میاؤں نے اپنی پوسٹ میں میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں کولمبو سے ٹیم کو لینے گیا تھا۔

سرفراز گلکرسٹ  نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بچپن میں ہمارا شوق تھا کہ جہاز میں سفر کریں دھانی بھائی نے 48 گھنٹے میں دو بار سفر کیا۔

https://twitter.com/ba635897/status/1702590555900002643?s=20

شاہنواز دھانی آج کولمبو سے واپس پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp