سری لنکا سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کیا ہوا؟

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر غصہ کرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

ایشیا کپ کو سری لنکا سے کور کرنے والے اسپورٹس جرنلسٹ نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ڈریسنگ روم میں بابر اعظم کافی
غصے میں دکھائی دیے اور وہ ساتھی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے۔

اس موقع پر بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ خود کو زیادہ سپر سٹار نہ سمجھیں، ورلڈ کپ سر پر ہے ، اگر ہم ایک ہو کر کھیلتے تو سری لنکا سے میچ جیت سکتے تھے ۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ’ایکس‘ پر صارفین کی جانب سے بھی ردِ عمل سامنے آیا کسی نے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔

عثمان بٹ کہتے ہیں کہ ذرائع کے مطابق بابر اعظم ڈریسنگ روم میں فخر زمان اور شاداب خان سے ناراض ہو گئے اور گزشتہ رات بھارت کے ساتھ میچ کے فوراً بعد شکست کا ذمہ دار انہیں ٹھہرانے کی کوشش کی، جس پر شاداب خان نے بابر کو کہا کہ میرا کلدیپ سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

ایک صارف نے بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کی میچ میں اپنی کارکردگی کیا تھی؟ 50 فیصد میچ تو بابر اعظم کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہارے ہیں۔

علی نامی صارف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بالکل درست کہہ رہے ہیں کیونکہ میں نے حارث رئوف کو دیکھتے ہوئے ایسا ہی محسوس کیا۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا قومی کرکٹ ٹیم میں دراڑ پڑ چکی ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp