ایشیا کپ میں شکست کے باوجود پاکستان ورلڈ کپ کے لیے خطرناک ٹیم ہے، ناصر حسین

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق انگلش کپتانوں (ناصر حسین اور آؤن مورگن) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے خطرناک ٹیم قرار دیا ہے۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اس وقت ایک روزہ میچز میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بابر اعظم موجود ہیں اور ہم سب جانتے ہیں کہ وہ کیا کرسکتے ہیں۔

Babar Azam looked solid before getting out, Sri Lanka vs Pakistan, Super Four, Asia Cup, Colombo, September 14, 2023

غیر ملکی اسپورٹس چینل میں گفتگو کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان کے تین پیسرز بہت خطرناک ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ ہیں جبکہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کی فٹنس پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ بابر اعظم نے کہا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نسیم شاہ دستیاب نہیں ہوں گے۔

Pakistan's pace trio reminds Shoaib Akhtar of Wasim, Waqar

انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان اس وقت بری فارم میں چل رہے ہیں مگر وہ ایک خطر ناک بیٹر ہیں جو کم بیک کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Fakhar Zaman struck five fours in his 30-run knock, Afghanistan vs Pakistan, 2nd ODI, Hambantota, August 24, 2023

اسپنرز کی کارکردگی کے حوالے سے سابق انگلش کپتان نے بتایا کہ پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ انکے اسپنرز ہیں۔ شاداب خان اس وقت مکمل طور پر فارم سے باہر ہیں جبکہ انڈیا میں میچ جیتنے کے لیے اسپنرز کا مرکزی کردار ہوگا۔

Shadab Khan walks back after a training session, Asia Cup 2023, Multan, August 29, 2023

بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کی طرح بڑے ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنے والے بڑی اور خطرناک ٹیم ہے جو کسی بھی لمحے فارم میں آ سکتی ہے ایک دن وہ آپکو مایوس کرے گی مگر دوسرے دن اپنی کارکردگی سے آپکو حیران کر دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان کا پہلا میچ نیدر لینڈ کے خلاف ہے مگر آپ اس ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے۔ رواں برس ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہے اس لیے اگر آپکو ورلڈ کپ جیتنا ہے تو بالکل پہلے ہی میچ سے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔

سابق انگلش کپتان آئون مورگن بھی ناصر حسین کے ہمراہ پینل میں موجود تھے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایشا کپ میں شکست سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا میرے نزدیک پاکستان ایک بہت خطرناک ٹیم ہے اور بڑے ٹورنامنٹس میں اسکی کارکردگی اچھی ہوتی ہے۔

آؤن مورگن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو اس وقت فٹنس کے مسائل کا سامنا ہے انکے پیسرز انجرڈ ہونے کی وجہ سے باہر ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنرز پر بات کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان نے کہا کہ شاداب خان ایک اچھے اسپنر ہیں مگر آئی سی سی ایونٹس میں وہ آل راوںڈر کا کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ ان میں یہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فہیم اشرف بھی فٹنس کے مسائل کا شکار ہیں۔ آپکو ان کھلاڑیوں کی فٹنس چاہیے کیونکہ اگر آپ کا ٹاپ آرڈر ناکام ہوجائے تو یہ لوگ نیچے رہ کر ٹیم کو سنبھال سکیں۔

Faheem Ashraf played a handy cameo, Pakistan vs New Zealand, 3rd T20I, Lahore, April 17, 2023

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا انعقاد بھارت میں ہو رہا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو  نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp