یورپ : غیرمتوقع طور پر درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ

منگل 3 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق براعظم یورپ میں عموماً موسم سرما میں سردی کی شدت کافی زیادہ ہوتی ہے مگر وہاں جنوری 2023 میں درجہ حرارت میں اضافے کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق کم از کم 8 یورپی ممالک بشمول پولینڈ، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور دیگر میں جنوری کی تاریخ گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

پولینڈ کے علاقے Korbielów میں درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جو کہ عموماً مئی کے مہینے میں ہوتا ہے۔

عام طور پر اس خطے میں جنوری میں اوسط درجہ حرارت 1 سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

اسی طرح چیک ری پبلک کے خطے Javorník میں 19.6 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا حالانکہ جنوری میں وہاں اوسطاً 3 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہوتا ہے۔

بیلاروس کے علاقے Vysokaje میں سال کے ان ایام میں درجہ حرارت زیرو کے قریب ہوتا ہے مگر وہاں یکم جنوری کو 16.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق براعظم کے متعدد حصوں میں جنوری میں زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں۔

شمالی اسپین اور جنوبی فرانس کے ساحلی علاقوں میں تو باقاعدہ گرمی کا راج ہے اور اسپین کے شہر Bilbao میں جنوری کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 24.9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین نے بتایا کہ یہ یورپی تاریخ کا انتہائی غیرمعمولی ایونٹ ہے، ہم یہ کہہ سکتے ہیں یہ یورپ کا پہلا غیرمتوقع موسمیاتی ایونٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ براعظم کے بیشتر حصوں میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہو رہا ہے اور ایسا پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرم ہوا کا دباؤ افریقا کے مغربی ساحل میں بنا اور وہاں سے سفر کرکے شمال مشرقی یورپ تک پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ یورپ بھر میں درجہ حرارت بہت زیادہ ہے اور متعدد ممالک میں زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق فکرمندی کی بات یہ ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی رفتار اب مزید حیران کن نہیں رہی، موجودہ صورتحال سے مستقبل کی جھلک ملتی ہے جس میں موسم سرما چند ماہ تک محدود ہوجائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

پشاور اور سندھ ہائیکورٹ کے ججز کی مستقل تقرری، جوڈیشل کمیشن نے اجلاس طلب کرلیے

سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 جنوری کو طلب

سپریم کورٹ: جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا کیس، درخواست ضمانت پر نوٹسز جاری

اسحاق ڈار کا کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

اعلیٰ نسل کے خرگوش اور بلیوں کی لاہور میں فروخت، کونسی نسل سب سے مہنگی ہے؟

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال