سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے کہا ہے کہ لیبیا کے لیے امدادی سامان کی ترسیل 16 ستمبر سے شروع ہو گی اور 2 ماہ تک جاری رہے گی۔
العربیہ نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امدادی مشن میں شامل مختلف اداروں کے ساتھ تعاون سے امدادی سامان بھیجا جائے گا۔ موجودہ مرحلے میں مختلف ضروریات اور ترجیحات کو سب سے اوپر رکھا جائے گا۔
شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں ہلال احمر سمیت وہاں سرگرم متعدد بین الاقوامی انسانیت نواز تنظیموں کے تعاون سے امدادی سامان بھیجا جائے گا۔
مزید پڑھیں
واضح رہےکہ ’دانیال‘ طوفان سے لیبیا میں تباہ کن سیلاب آیا ہے جس سے مشرقی لیبیا میں واقع متعدد شہر اور قصبے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 11300 ہوگئی ہے جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ شہر درنہ میں ہزاروں افراد کو اجتماعی قبروں میں دفنا دیا گیا ہے۔