بجلی کے بل اور مہنگائی سے تنگ شہری نے درخت کو مسکن بنا لیا

اتوار 17 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بجلی کے بل اور مہنگائی سے تنگ آکر کراچی کے ایک شہری نے ایک درخت کو اپنا مسکن بنا لیا جہاں وہ شب و روز گزارتے ہیں۔

کراچی کے شہری حبیب اللہ نے مہنگائی سے تنگ آکر نیم کے درخت پر رہائش اختیار کرلی۔ انواع و اقسام کے جھولوں سے مزین اس درخت پر سونے، بیٹھنے، اوپر چڑھنے اور اترنے کے لیے رسیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ حبیب اللہ نے اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے دیگر بچوں کے لیے بھی جھولے لگائے ہوئے ہیں تاکہ رونق لگی رہے۔

حبیب اللہ کہتے ہیں:’میں ایک ڈرائیور ہوں۔ میری 20 سے 25 ہزار روپے تنخواہ ہے۔ اس تنخواہ سے مہنگائی کے اس دور میں بجلی کا بل دوں، گھر کا کرایہ دوں یا دیگر اخراجات پورے کروں؟‘

حبیب اللہ دن رات اسی جگہ پر ہوتے ہیں۔ انہوں نے درخت کے ارد گرد جگہ خود ہموار کی ہے ، دوست احباب کے بیٹھنے کا بھی بندوبست کیا ہے۔ انہوں نے ایک کیاری بھی بنا رکھی ہے جس میں مختلف  پودے لگا رکھے ہیں۔

حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ بناتے ہوئے ان کا ایک روپے نہیں لگا۔ وہ کہتے ہیں کہ انسان کرنا چاہے تو کیا نہیں کرسکتا۔

کراچی کے اس شہری کا طرز زندگی  دیکھنے کے لیے  وقاص خان کی یہ ویڈیو ملاحظہ کیجیے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp