ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دیتے ہوئے آٹھویں بار چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
بھارتی ٹیم نے صرف 51 رنز کا ہدف 6.1 اوور میں حاصل کر لیا۔ شمبن گل نے 27 جبکہ ایشان کشن نے 23 رنز بنائے اور یوں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
𝘾𝙃𝘼𝙈𝙋𝙄𝙊𝙉𝙎 🏆
India storm to victory in the #AsiaCup2023 Final against Sri Lanka 🔥
📝: https://t.co/UROMhx0HTs pic.twitter.com/X4OOrGDJ6H
— ICC (@ICC) September 17, 2023
ایشیا کپ کے فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، سری لنکا کی پوری ٹیم 50 رنز پر ڈھیر ہو گئی ہے اور یوں بھارت کو جیت کے لیے 51 رنز کا ہدف دیا گیا جو انہوں نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 6.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔
مزید پڑھیں
سری لنکا کی طرف سے کوسل مینڈس نے 17 جبکہ دوشن ہیمنتھا نے 13 رنز بنائے، اس کے علاوہ بیٹرز وکٹ پر آتے اور جاتے رہے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 12 رنز پر ہی اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، بھارتی بولر محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا 3 جبکہ جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
How good was THAT spell? 😱
Wicket by wicket, Mohammed Siraj produced one of the best displays by an Indian bowler 💪https://t.co/KoBLVB7Uny
— ICC (@ICC) September 17, 2023
بھارتی بولرز کا سامنا کرنے والی سری لنکن ٹیم ہوم گراؤنڈ پر صرف 15.2 اوورز ہی کھیل سکی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آتی ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے لیکن امید ہے کہ ابتدا میں ہی ہم سری لنکن بلے بازوں پر دباؤ بڑھائیں گے۔ روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 6 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بھارت کی پلیئنگ الیون
روہت شرما (کپتان)، شوبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، محمد سراج، جسپریت بمراہ۔
سری لنکا کی پلیئنگ الیون
کوسل پریرا، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، داسن شاناکا (کپتان)، دونتھ ویلالج، دوشن ہیمنتھا، متھیشا پاتھیرانا، پرمود مدھوشن۔