سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں اہم تبدیلیاں؟

اتوار 17 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس پاکستان کی تبدیلی کیساتھ ہی سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے۔ جسٹس سردار طارق پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں۔ آئین کے مطابق چیف جسٹس اور 2 سینئر ترین ججز سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں۔

جسٹس منیب اختر ججز تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بن گئے ہیں۔ جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پہلے ہی کمیشن کا حصہ ہیں۔ آئین کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس اور 4 سینئر ججز رکن ہوتے ہیں۔ کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ، وزیر قانون، اٹارنی جنرل شامل ہوتے ہیں۔ پاکستان بار کونسل کا ایک نمائندہ بھی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp