اسلام آباد کے علاقے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں ٹریل فائیو پر مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس اور قانون نافز کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریل فائیو سے ملنے والے بیگ میں سے ہینڈ گرنیڈ، پستول اور کچھ نقشے ملے ہیں۔ ’بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بموں کو ناکارہ بنا دیا‘۔
مشکوک بیگ ملنے کے بعد پولیس نے علاقے کی کلیئرنس شروع کر دی، وفاقی دارالحکومت میں ناکوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے، جبکہ مشکوک افراد کی نگرانی کے لیے بھی ٹیموں کو گشت پر مامور کر دیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹریل فائیو کو خالی کروا لیا گیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ارد گرد کی عمارتوں کی کلیئرنس بھی کی گئی۔
بیگ سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور نقشے کے علاوہ ایک تحریر بھی ملی جس میں دھمکی آمیز پیغام دیا گیا ہے۔