صحت سے جڑے 9 مسائل جن کا اندازہ زبان دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے

اتوار 17 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زبان نظام انہضام سے جڑے جسم کے ان چند حصوں میں سے ایک ہے جسے آپ با آسانی اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں۔ بہت کم لوگوں کو اس بات کا احساس ہے کہ زبان ہماری صحت و تندرستی کو برقرار رکھنے میں انتہائی موثر کردار ادا کرتی ہے۔

عام طور پر ایک صحت مند زبان ہموار، قدرے نم اور ہلکی سرخ رنگ کی ہوتی ہے۔ زبان کی اوپری سطح ٹیسٹ بڈز سے بھری ہوتی ہے جو ہمیں کھانوں اور چیزوں کو چکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ روایتی چینی طب کے مطابق ٹیسٹ بڈز 5 اقسام کے ہیں یعنی  کڑوا، میٹھا، نمکین، کھٹا اور مصالحہ دار۔ تاہم جدید سائنس ایک اور ذائقے کی نشاندہی کی ہے جسے امامی کہا جاتا ہے جو ایک قسم کا گوشت کی لذت کا احساس ہے۔

ٹیسٹ بڈذ کی تعداد ہر شخص میں مختلف ہو سکتی ہے، لیکن کچھ لوگوں میں ٹیسٹ بڈز کی تعداد زیادہ پائی جاتی ہے۔ ایسے لوگ مخصوص ذائقوں کے حوالے سے انتہائی حساس ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں عام طور ‘سپر ٹیسٹرز’ کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق زبان کی 9 حالتیں دیکھ کر کوئی بھی اپنی صحت کا اندازہ لگا سکتا ہے۔

نقشے سے مشابہت

یہ دراصل ایک بہت عام حالت ہے جسے ماہرین فوری طور پر پہچان لیتے ہیں۔  اس حالت میں زبان کے اوپر اور اطراف میں ہموار سرخ دھبے بنتے ہیں جو ظاہری شکل میں بے قاعدہ ہوتے ہیں۔ وہ نقشے کے خاکہ سے مشابہت رکھتے ہیں اور ان کے اطراف لہراتی سفید لکیریں پائی جاتی ہیں۔

اکثر، چند ہفتوں (یا بعض اوقات مہینوں) کے بعد ان لکیروں اور سرخ دھبوں کی پوزیشن بدل جاتی ہے۔ یہ ایک بے ضرر حالت ہے جو کسی انفیکشن یا کینسر سے منسلک نہیں ہے، لیکن جغرافیائی زبان والے 10 میں سے ایک شخص کو معمولی تکلیف، جلن یا درد کا احساس ہو سکتا ہے۔

زبان پر کالے بال

ہر انسان کی زبان پر بہت چھوٹے چھوٹے ابھار موجود ہوتے ہیں جنہیں پیپلا کہتے ہیں۔ کچھ لوگوں میں یہ بہت زیادہ ہو جاتے ہیں اور فرکوٹ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ اس کا رنگ کالا کیوں ہوتا ہے یہ ابھی تک ایک معمہ ہے لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ تمباکو نوشی، اینٹی بائیوٹک کے استعمال، سٹیرایڈ تھراپی اور آئرن ٹریٹمنٹ کے باعث اس کا رنگ کالا ہوجاتا ہے۔ جن افراد کو ایسی صورتحال کا سامنا ہو انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ حالت دکھنے میں ناگوار ضرور ہے مگر یہ بے ضرر ہے۔

خون کی کمی

خون کی کمی کے شکار لوگوں کے لیے زبان پر سرخ لکیروں اور دھبوں کا ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ گلوسائٹس (زبان کی سوزش) اس کی ایک علامت ہے۔ اس طرح کی حالت میں زبان بہت ہموار اور چمکدار دکھائی دیتی ہے اور اس کے ساتھ اکثر جلن کا احساس ہوتا ہے۔ خون کی کمی کے شکار افراد کو اپنی زبان پھولی ہوئی بھی نظر آتی ہے۔

فولاد کی کمی

یہ بعض اوقات معدنیات اور وٹامنز جیسے B12، فولک ایسڈ اور کاپر کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لہذا، اگر آپ کی زبان کا رنگ کم گلابی دکھائی دے تو آپ کو اپنے جسم میں آئرن لیول چیک کرنے کی ضرورت ہے۔ زبان میں زخم بھی اکثر غذائیت خصوصاً وٹامن B6 کی کمی کی علامت ہوتی ہے۔

تہہ دار زبان

ایک اور پہلو جس سے آپ کو آگاہ ہونا چاہئے وہ آپ کی زبان کے اوپری حصے پر موجود تہہ ہے۔ تمام صحت مند زبانوں میں اوپری سطح اتر جانے کے باوجود قدرتی کوٹنگ موجود ہوتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے اوپری سطح نہیں اترتی تو ایک بالوں کی طرح کی کوٹنگ بن جاتی ہے جس سے زبان سفید یا بے رنگ شکل اختیار کر لیتی ہے۔ ایسی حالت خاص طور پر ان لوگوں میں عام ہوتی ہے جو عموماً نرم غذا استعمال کرتے ہوں یا وہ بخار کی بیماری میں مبتلا ہوں۔

کوٹنگ کا رنگ اور موٹائی دن بہ دن مختلف ہو سکتی ہے، سفید سے نارنجی یا بھوری۔ اس بات کا انحصار اس پر ہے کہ آپ کتنی چائے یا کافی پیتے ہیں اور آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں یا نہیں۔ خشک منہ بھی آپ کو تہہ دار زبان کا شکار بنا سکتا ہے۔ عام اتفاق رائے یہ ہے کہ اگرچہ یہ دکھنے میں اچھا نہیں لگتا لیکن اس سے کوئی خطرناک بیماری نہیں جڑی ہوئی۔

تھرش

نمی، درجہ حرارت اور پیپلا کے درمیان جگہ Candida albicans کی افزائش کے لیے بہترین مقام ہے،جنہیں تھرش بھی کہا جاتا ہے۔ یہ خطرناک نہیں اور چوسنے والی اینٹی فنگل گولیوں سے ان کا علاج ممکن ہے۔

ہیری لیوکوپلاکیا

یہ ایک عام حالت ہے جس میں زبان پر سفید رنگ کے زخموں کے نشان ظاہر ہوتے ہیں (بعض اوقات اسے ایچ آئی وی کی پہلی علامت تصور کیا جاتا ہے)۔

حیض کے بند ہونے سے ظاہر ہونے والی تبدیلیاں

کچھ خواتین کو معلوم ہوتا ہے کہ حیض بند ہونے کے دوران ہارمون کی سطح میں اتار چڑھاؤ سے زبان پر جلن کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ یہ حالت ناقابل یقین حد تک عام ہے اور اگرچہ یہ تکلیف دہ ہو سکتی ہے یہ شاذ و نادر ہی کسی سنگین حالت کی نشاندہی کرتی ہے۔

گونرا

بہت سے انفیکشنز زبان پر یا اس کے نیچے پائے جاتے ہیں۔ ایک نایاب لیکن بہت ممکنہ انفیکشن گونرا ہے، جس کی خصوصیت زبان کے نیچے چھوٹے سفید دھبے ہیں۔

منہ کو اچھی طرح صاف کرنے کے لیے روزانہ دانتوں کو برش کرتے ہوئے زبان برش کرنا بھی معمول بنائیں۔ معمول کے ساتھ شامل کرنا چاہیے۔ زبان پر بہت سارے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں لیکن برش کرنے سے نہ صرف ان کو دور کیا جا سکتا ہے بلکہ منہ کا ذائقہ بھی بہتر ہوگا اور مجموعی صفائی میں بھی مدد ملے گی۔

اپنی زبان کو کیسے چیک کریں

اپنی زبان کا مطالعہ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کپڑے کا ایک چھوٹا ٹکڑا حاصل کریں، اپنی زبان کو باہر رکھیں، کپڑے کو نوک پر جوڑیں اور آہستہ سے اپنی طرف کھینچیں۔ اگر آپ کو اپنی زبان پر کوئی ایسی چیز ملتی ہے جس پر آپ نے اس سے پہلے محسوس نہیں کیا ہو گا تو اسے چیک کر لیں۔

زبان پر پڑنے والے گڑھوں، کھلے زخموں، سوجن، زبان کے بے رنگ ہونے یا مسلسل درد اور سختی کو کبھی نظر انداز نہ کریں۔ گرم کھانے یا چائے سے ایسا ہو سکتا ہے لیکن یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ ایسا ہے بھی یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp