اینٹی نارکوٹکس فورس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ترنول ٹول پلازہ کے قریب پک اپ سے 43 کلو 200 گرام چرس اور 7 کلو افیون برآمد کر لی گئی ہے ۔
ایک دوسری کارروائی میں اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 16 کلو ہیروئن ، 7 کلو 200 گرام افیون، 7 کلو 200 گرام چرس جبکہ اور ایک ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی۔
اسلام آباد ائیرپورٹ سے ریاض جانے والے ملزم سے جوتوں میں چھپائی گئی 820 گرام ہیروئین برآمد کی گئی ۔ ترجمان کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر بحرین جانے والے مُلزم کے ٹرالی بیگ سے 489 گرام ہیروئین اور پاک افغان بارڈر پر پلاسٹک کے تھیلوں سے 29 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کراچی میں خاتون سے 1 کلو کرسٹل ہیروئن، 900 گرام آئس جبکہ کوئٹہ میں کار سے 105 کلو چرس برآمد ہوئی۔
ایک اور کارروائی کے دوران گوادر کے قریب درختوں میں چھپائی گئی 25 کلو چرس ، 10 کلو ہیروئن اور 150 کلو آئس قبضے میں لے لی گئی۔
چمن میں 586.8 لیٹرز ممنوعہ کیمیکل اور تربت میں خالی مکان سے 490 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا گرفتار مُلزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔