پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف وکیل کا احتجاج

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر کراچی کے ایک وکیل نے سائیکل پر عدالت پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایڈووکیٹ خالد محمود کے مطابق حکمران طبقے کے لیے پیٹرول اور بجلی مفت ہے ساری مہنگائی عوام کا نصیب ہے۔

نیشنل ہائی وے پر واقع ڈسٹرکٹ ملیر کورٹ تک سائیکل پر پہنچنے کے بعد ایڈووکیٹ خالد محمود کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے وکلا کے لئے بھی مشکلات کھڑی کردی ہیں، حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ پیٹرول کی سواری ترک کریں اور سائیکل استعمال کریں۔

’غریب اور دہاڑی دار طبقہ پریشان ہے کہ گھر کا کرایہ دے یا پیٹرول ڈلوائے۔ بطور احتجاج سائیکل پر عدالت آیا ہوں، حکمران طبقے سے لئے پیٹرول اور بجلی مفت ہے، عوام کے لئے سب کچھ مہنگا اور ناپید کردیا گیا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp