اینٹی نارکوٹکس فورس کی کوئٹہ میں کارروائی، سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلیجنس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کوئٹہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرکے 4 اسمگلر گرفتار کرلیے ہیں۔

مینگل آباد کوئٹہ کے قریب مغربی بائی پاس پر عمل میں لائی گئی اینٹی نارکوٹکس فورس یعنی اے این ایف کی اس کارروائی میں مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ٹرک کے ہمراہ ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑی گئی ہے، جو سہولت کی خاطر ٹرک کے ہمراہ تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق  2 ہزار 330 کلوگرام چرس ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ ٹرک کے ہمراہ پکڑی جانیوالی چھوٹی گاڑی میں سوار 2 ملزمان سہولت کار کے طور پر ٹرک کو روٹ کلیئر کروا رہے تھے۔

’دوران کارروائی گاڑی اور ٹرک میں سوار مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کا تعلق قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔ملزمان منشیات چمن سے براستہ کوئٹہ اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔‘

چاروں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی