انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویز الہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑپھوڑ کے مقدمے کی سماعت کی، پرویر الہی کوعدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ پرویزالہی کی کب جان چھوٹے گی؟ جس پر پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو کبھی کسی شہر اور کبھی کسی شہر کا چکر لگوا رہے ہیں۔

جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگ بھی ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروا رہے، پرویز الہی کے وکیل نے دریافت کیا کہ کون سے مقدمے میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے تھے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں۔

پرویزالہی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ کل اسلام آباد سے انہیں واپس لاہور لے جایا گیا لیکن ان کی فیملی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ فیملی سے ملاقات کا مناسب آرڈر دے دیں۔ اس پر اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جیل والے بھی آپ کی فیملی ہیں۔

اس دوران محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہی کے راہداری ریمانڈ کی درخواست عدالت میں جمع کروا دی۔

 عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق پرویز الہی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیتے ہوئے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے ان کے راہداری ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی ہے۔

پرویز الٰہی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی 7 روز کے لیے ضمانت منظور

سابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اہلخانہ کی ضمانت قبل از گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت ان چیمپبر کی۔

درخواست گزاران کی جانب سے وکیل سردار عبدالرازق پیش ہوئے، عدالت نے پرویز الٰہی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی 20، 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی 7 روز کے لیے ضمانت منظور کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی