فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیریئرسروس (سی ایس ایس) کے تحریری امتخان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2023 کے تحریری امتحان میں مجموعی طور پر398 طلبا کامیاب ہوئے۔
سی ایس ایس امتحان کے لیے مجموعی طور پر 28024 امیدوارں نے تحریری امتحان کے لیے درخواستیں جمع کروا رکھی تھیں تاہم ان میں سے 13008 امیدوارں نے امتحان میں شرکت کی۔ تحریری امتحان میں حصہ لینے والوں میں صرف 398 طلبہ امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد امتحان میں کامیابی کا تناسب 3.06 فیصد رہا۔
CSS 2023 written result. Congratulations 🎉
Candidates Applied : 28024
Candidates Appeared : 13008
Candidates Passed in Written Exam : 398
Pass Percentage w.r.t Appeared Candidates :
3.06 %2/2 https://t.co/AlVMSYuUhT pic.twitter.com/kLf7ixEiou
— Federal Public Service Commission Updates (@FPSC_Islamabad) September 18, 2023
سوشل میڈیا پر سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبا و طالبات کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دوسری جانب کامیاب نہ ہونے والوں کو سوشل میڈیا صارفین کی تسلی اور امید نہ چھوڑنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ محمد جملیش رائے نامی صارف نے امتحان پاس کرنے والے طلبا و طالبات کی فہرست شائع کرتے ہوئے کامیاب اُمیدواروں کو مبارک باد پیش کی۔
Many Congrats to all those who cleared their CSS written exam 2023. Best wishes!!!🙏#css2023 #css pic.twitter.com/AevEvJtJFl
— Mohammad Jamlish Roy (@jamlishsays) September 18, 2023
ایک اور سوشل میڈیا صارف رائے آصف احمد نے تحریری امتحان پاس کرنے والے اُمیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’بلاشبہ یہ آپ کی لگن کا صلہ ہے۔ تاہم ان لوگوں کو بھی امید نہیں چھوڑنی چاہیے جو کامیاب نہیں ہوئے۔ ہر ناکامی ہمیں مزید مضبوطی سے واپس لانے کی امید دیتی ہے۔
Congratulations to all CSS 2023 written qualifiers. Undoubtedly, this is a reward for your dedication. However, it is not the end of the game for those who did not succeed. Every failure triggers us to come back even stronger.#css2023
— Rai Asif Ahmad (@raiasifahmad) September 18, 2023
سوشل میڈیا صارف زویا عمر نے سی ایس ایس امتحان پاس نہ کرنے والوں کے لیے اپنی نوعیت کی ایک منفرد اسکیم کا اعلان کیا، زویا عمر نے سوشل میڈیا پر ایک اشتہاردیا ہے جس میں انہوں نے ناکام طلبا سے افسردہ کہانی سننے کی فیس 1000 روپے جبکہ کہانی سننے کے دوران غمگین طلبا کے ساتھ رونے کی فیس 2000 روپے مقرر کی ہے۔
Offer for the Legends who could not qualify CSS-2023.#CSS2023 pic.twitter.com/4SOLc6giSM
— it's zoyaa (@eduphileeee) September 18, 2023
زویا عمر نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کی جس میں وہ مذاحیہ انداز میں کاغذ پر پنسل سے الفاظ ’سی ایس ایس‘ کو ربڑ سے مٹاتے ہوئے لکھتی ہیں کہ میں نے تو پہلی بار ہی ’سی ایس ایس‘ کلیئرکر لیا ہے۔
Cleared Css in 1st attempt, Alhmdulillah!#CSS2023 pic.twitter.com/HZfS1qkCgY
— it's zoyaa (@eduphileeee) September 18, 2023