یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق خبر بےبنیاد اور من گھڑت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکج کے حصول کے لیے یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق غیر ملکی میگزین کی رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

پیر کو پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کے لیے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق انٹرسیپٹ میگزین کی تازہ رپورٹ کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اس خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مشکل لیکن ضروری معاشی اصلاحات کے نفاذ کے لیے اسٹینڈ بائی معاہدے پر ہوئے لیکن ان مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے حوالے سے اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ پاکستان کی طرف سے کسی کو کوئی اسلحہ یا گولہ بارود فراہم نہیں کیا گیا۔ پاکستان کی دفاعی برآمدات ہمیشہ سخت ترین شرائط کے ساتھ ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی میگزین انٹر سیپٹ نے اتوار کو ایک رپورٹ میں پاکستان کی داخلی حکومتی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا رپورٹ شائع کی تھی کہ امریکا کے ساتھ ہتھیاروں کے خفیہ معاہدے نے پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے بیل آؤٹ حاصل کرنے میں مدد کی۔

انٹرسیپٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستان نے پہلے امریکہ کو اسلحہ فروخت کیا جو بعد میں یوکرین کو بھیجا جانا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟