رواں سال کا آئی جی دلچسپ نوبل انعام اسمارٹ ٹوائلٹ کے علاوہ کس، کس کو دیا گیا؟

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں سال 2023 کے نوبل انعامات کے فاتحین کا دلچسپ اعلان کر دیا گیا ہے، مختلف کٹیگریز کے نوبل انعامات کے فاتحین میں ’زومبی مکڑیوں کے روبوٹ ڈویلپرز، اسمارٹ ٹوائلٹ، چٹان چاٹنے کی تحقیق اور ناک کے بالوں کی تعداد کا تجزیہ شامل کیے گئے ہیں۔

33 ویں سالانہ آئی جی نوبل انعامات، اینلز آف امپروبل ریسرچ اور حقیقی نوبل انعام یافتہ افراد کی طرف سے پیش کیے گئے ہیں یہ انعامات تقریب میں دیئے گئے۔

یہ انعامات ان کامیابیوں کے لیے دیے جاتے ہیں جو پہلے لوگوں کو ہنساتی ہیں، پھر انہیں سوچنے پر مجبور کرتی ہیں۔

اس سال کے کیمسٹری اور جیولوجی پرائز کے فاتح لیسٹر یونیورسٹی کے محقق جان زالاسیوز تھے جنہوں نے ’بہت سے سائنسدان چٹانوں کو چاٹنا کیوں پسند کرتے ہیں‘ کے بارے میں اپنی تحقیق کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں صدی کے ماہرینِ ارضیات چٹانوں اور دیگر معدنیات کی شناخت کے لیے اپنے ذائقے کے احساس کا استعمال کرتے تھے۔

مکینیکل انجینئرنگ پرائز ہیوسٹن کی رائس یونیورسٹی کی ایک ٹیم کو دیا گیا جس نے مردہ وولف مکڑیوں کی لاشوں کی دریافت کے لیے مکینیکل اوزار کے طور پر استعمال کرنے والے ’نیکروبوٹکس‘ کے میدان میں پیش قدمی کی۔

لٹریچر پرائز ایک بین الاقوامی ٹیم کو دیا گیا جس نے ’ ان احساسات کا مطالعہ کیا جب کوئی شخص ایک لفظ کو کئی، کئی بار دہراتا ہے۔ مطالعے میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ کس طرح بار بار اٹکنے سے اور ایک لفظ کے تکرار سے انسان کے اندر کیا احساس پیدا ہوتا ہےاور کوئی جانی پہچانی چیز بھی غیر معروف محسوس ہونے لگتی ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سیونگ من پارک کو ایک ’اسمارٹ ٹوائلٹ‘ تیار کرنے پر پبلک ہیلتھ پرائز سے نوازا گیا جو صحت کے مسائل کی نشاندہی کرنے کے لیے انسانی فضلے کا تجزیہ کرتا ہے اور صارف کو ان کے منفرد ’گدا پرنٹ‘ کی شناخت کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کمیونیکیشن پرائز ایک بین الاقوامی ٹیم کو دیا گیا جس نے ان لوگوں کے دماغ کا مطالعہ کیا جو پس ماندہ بات چیت کے ماہر ہیں اور غذائیت کا انعام ایک جاپانی ٹیم کو دیا گیا جس نے کھانے اور مشروبات کا ذائقہ نمکین بنانے کے لیے برقی چوپ اسٹک اور اسٹرا تیار کیے۔

میڈیسن پرائز ایک ٹیم کو دیا گیا جس نے اس بات کا جائزہ لیا کہ کیا کسی شخص کے دونوں نتھنوں میں سے ہر ایک میں بالوں کی تعداد برابر ہے۔ اس ٹیم نے لاشوں کی ناک کا معائنہ کیا اور بائیں ناک میں اوسطا 120 بال اور دائیں جانب 112 بال شمار کیے۔

تعلیمی انعام ایک ایسی ٹیم کو دیا گیا جس نے اساتذہ اور طالب علموں میں بوریت کا مطالعہ کیا، نفسیاتی انعام اس مطالعے کے لیے دیا گیا کہ کتنے راہ گیر اجنبیوں کو اوپر آسمان کی طرف دیکھتے ان کی پیروی کرتے ہوئے وہ بھی آسمان کی طرف دیکھنے لگتے ہیں اور فزکس پرائز ایک ٹیم کو دیا گیا جس نے اس بات کا مطالعہ کیا کہ ’سمندر کا پانی کس حد تک سمندروں جانوروں کی جنسی سرگرمی سے متاثر ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp