مدرسہ سے بھاگ کر گھر آنے پر باپ نے بیٹے کی جان لے لی

اتوار 19 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں وحشیانہ تشدد کا افسوسناک واقعہ۔ مدرسہ سے بھاگ کر گھر آنے والے نو سالہ لخت جگر کے لیے باپ جلاد بن گیا ۔

مدرسہ سے بھاگ کر گھر آنے کی سزا بدترین تشدد کی صورت ملی۔ بیٹے کو ڈنڈوں سے بے رحمی سے پیٹا گیا۔ باپ کی سفاکیت نے نو سالہ لخت جگر درویش کو ابدی نیند سلا دیا۔

تھانہ وارث خان پولیس نے بیٹے پر تشدد کرنے والے والد بشیر خان کو اسپتال سے حراست میں لیا۔ جس نے ڈنڈے سے تشدد کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔ رات گئے بچے کے قتل کی ایف ائی آر والدہ زینت کی مدعیت میں درج کی گئی۔ پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد والدہ کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے مدرسہ سے بھاگ کر گھر آنے پر بچے کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جسکی حالت زیادہ خراب ہونے پر ہفتہ کی دوپہر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

والد نے ابتدائی طور پر بچے پر تشدد سے انکار اور کہا کہ بچہ سیڑھیوں سے گرا ہے۔ بچے کی لاش کو دیکھا تو جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ بچے کی کمر، پشت، پیٹھ، کلائیوں اور کہنیوں پر نیلگوں نشانات پائے گئے۔ جب پولیس نے روایتی طریقے سے تفتیش کی تو مان گیا کہ بچے پر ڈنڈے سے تشدد کیا تھا۔

مقتول بچے درویش کی لاش کا پوسٹمارٹم گزشتہ رات گئے ڈی ایچ کیو میں مکمل کر لیا گیا۔ لاش والدہ کے حوالے کر دی گئی تھی جس کی مہمند ایجنسی میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم بشیر خان کو کل عدالت پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ۔

مقتول درویش کی والدہ زینت بی بی کے مطابق ان کی سات بیٹیاں اور تین بیٹے ہیں۔ اس کا شوہر بشیر خان گلاس فیکٹری میں خراد کا کام کرتا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت