پاکستان نے جولائی تا اگست 234 ملین ڈالر مالیت کے چاول برآمد کیے

منگل 19 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نےرواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران 233.991 ملین ڈالر مالیت کے 340,237 میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیے ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت میں 283.056 ملین ڈالر مالیت کے 507,144 میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے تھے، جولائی تا اگست 2023 کے دوران ملک سے چاول کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی برآمدات کے مقابلے میں 17.33 فیصد کمی واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق زیر جائزہ مدت کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 8.29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مچھلی کی برآمدات سے 39 ملین ڈالر سے زائد کمائے گئے

دریں اثنا پاکستان نے تقریباً 20,539 میٹرک ٹن مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کو برآمد کرکے 39.338 ملین ڈالر کمائے۔

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران فوڈ گروپ کی برآمدات میں 1.65 فیصد کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 723.696 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 711.748 ملین ڈالر مالیت کی غذائی اجناس برآمد کی گئی تھیں۔

دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران ملک میں فوڈ گروپ کی درآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی درآمدات کے مقابلے میں 26.91 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

جولائی تا اگست 2023 کے دوران ملک میں خوراک کی درآمدات 1.783 بلین ڈالر سے کم ہو کر 1.303 بلین ڈالر رہ گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس سے متاثر، اسپتال میں زیر علاج

دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی خطرہ قرار، پاکستان میں بھی نگرانی اور قواعد مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور

پی ایس ایل کا تاریخی روڈ شو لارڈز میں منعقد ہوگا، سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز کی شرکت متوقع

پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے مستعفی

میرانشاہ میں پاک فوج کے زیر انتظام اہم جرگے کا انعقاد، قبائلی عمائدین اور مشران کا مکمل تعاون کا عزم

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟