امریکی سماجی کارکن ٹم بالارڈ پر جنسی ہراسانی کا الزام

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بچوں کی غلامی کے خلاف مشہور تنظیم، آپریشن انڈر گراؤنڈ ریل روڈ کے بانی اور امریکی سماجی کارکن  ٹم بالارڈ پر بیرون ملک مشن کے دوران 7 خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور  ایک بزرگ کا فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان کے کام سے متاثر ہوکر فلم ساؤنڈ آف فریڈم بنائی گئی تھی۔

وائس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق بالارڈ نے جون میں آپریشن انڈر گراؤنڈ ریل روڈ کی جانب سے جنسی ہراسانی کی تحقیقات شروع کرنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بالارڈ نے مبینہ طور پر خواتین پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ جنسی اسمگلنگ کے متاثرین کو بچانے کے لیے بنائے گئے خفیہ مشنز پر ان کی ’بیوی‘ کے طور پر کام کریں۔ ان پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ ان مشنز کے دوران ان خواتین کو ایک بستر استعمال کرنے اور ساتھ نہانے  پر بھی مجبور کرتے تھے تاکہ وہ بظاہر اسمگلروں کو دھوکہ دے سکیں۔

اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ بالارڈ جو ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کے ایک سابق اہلکار بھی تھے پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو اپنی ایک قابل اعتراض تصویر بھیجی اور اسمگل شدہ بچوں کو بچانے کے لیے انتہائی حد تک جانے کی خواہش کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

وائس کی طرف سے رپورٹ کیے گئے الزامات کے جواب میں تنظیم نے ایک بیان جاری کیا جس میں جنسی استحصال کا مقابلہ کرنے اور تنظیم کے اندر جنسی ہراسانی یا امتیازی سلوک کے لیے صفر رواداری کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

تنظیم نے الزامات کی مکمل چھان بین کرنے کے لیے ایک آزاد قانونی فرم کو کمیشن دیا اور ساتھ ہی ساتھ تنظیم کی حکمرانی اور آپریشنل پروٹوکول کو بہتر بنانے پر بھی کام کیا۔

مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے وی نیوز کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp