’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے‘: بیٹی کی شادی پر شاہد آفریدی کے دلی جذبات کیا تھے؟

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب منگل کو کراچی میں ہوئی۔

تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، مصباح الحق اور دیگر کھلاڑیوں کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی اور اہم سرکاری شخصیات نے بھی شرکت کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی دوسری بیٹی انشا آفریدی اور داماد شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور بیٹی کے نام جذباتی پیغام بھی جاری کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے، ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر، امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے‘۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1704257330194399688?s=20

شاہد آفریدی کی جذباتی پوسٹ اور شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس پر صارفین نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کو دعائیں دیں۔

ایک صارف نے شاہد آفریدی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹی کی شادی پر والد کے دل کے جذبات۔

ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اظہر صدیق نے شاہد آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈھیر ساری دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ بیٹی کی رخصت مبارک ہو!!

عنبرین فاطمہ شاہد آفریدی اور ان کے خاندان کے ساتھ ایک انٹرویو کو یاد کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ کل کی بات لگتی ہے جب میں انشاء سمیت تمام بچیوں سے ملی اورانٹرویو کیا تھا،آج انشاء ماشاءاللہ اتنی بڑی ہو گئی کہ اپنےگھرکی ہو گئی ہے، خدابخت بلند کریں، امین۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ایک اچھے انسان اور باپ ہیں۔ انہوں نے اپنی بیٹیوں کی بہترین پرورش کی ہے،ان کی بچیوں میں یہ چیزہے ہی نہیں کہ وہ ایک سٹارکی بیٹی ہیں۔

ایک اور صارف ماہم گیلانی نے شاہد آفریدی کی بیٹی اور داماد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج انٹرنیٹ پر سب سے خوبصورت تصویر یہ ہے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا، جبکہ ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں