ایشین گیمز: قومی والی بال ٹیم گروپ میں ٹاپ پر، تائیوان کو ہراکر اگلے مرحلے میں داخل

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین گیمز کے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تائیوان کو بھی شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

چین کے شہر ہینگزو میں بدھ کو کھیلے گئے اپنے دوسرے میچ میں قومی والی بال ٹیم نے تائیوان کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی ٹییم نے تائیوان کو خلاف 18-25, 20-25 اور 19-25 سے شکست دی۔

قبل ازیں گروپ ڈی میں شامل پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں منگولیا کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ کا اسکور میچ کا اسکور 17-25، 19-25 اور 20-25 تھا۔ اپنی دوسری فتح کے بعد پاکستان گروپ میں سرفہرست ہے۔

پول اے میں میزبان چین، کرغزستان اور قازقستان شامل ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن ایران کو پول بی میں نیپال اور بحرین کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ کوریا، بھارت اور کمبوڈیا میں پول سی، پول ای میں قطر، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ جاپان، انڈونیشیا اور افغانستان پول ایف میں ہیں۔

اس طرح قومی ٹیم نے راؤنڈ آف 12 کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ ہندوستان، کمبوڈیا یا جنوبی کوریا میں سے کسی ایک سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp