مودی کا موچی کی دکان میں سرخ قالین پر استقبال:’انڈیا چاند پر کیا پہنچا ہر چیز میں ترقی کرلی’

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ایک تصویر اس وقت وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک موچی کی دکان پر کھڑے ہیں اور جھک کر اس موچی سے بات چیت کر رہے ہیں۔

اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ موچی کی دکان میں ریڈ کارپٹ پچھا ہوا ہے جبکہ موچی نے بہت اچھا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

تصویر وائرل ہوئی تو جہاں صارفین حیران نظر آئے کہ موچی کی دکان میں ریڈ کارپٹ کس نے بچھایا وہیں کچھ صارفین نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

بھارتی کالم نگار اشوک سوین نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہندوستان کو تو بھول جائیں، دنیا میں کہاں موچی کی دکان میں سرخ قالین بچھائی جاتی ہے؟

 


اشوک سوین نے تصویر پوسٹ کی صارفین نے تبصروں تجزیوں کا ایک انبار لگا دیا، جہاں صارفین نے اس تصویر کو محض ایک فوٹو شوٹ قرار دیا وہیں کچھ صارفین یہ سوال بھی پوچھتے نظر آئے کہ موچی کو تھری پیس سوٹ کس نے پہننے کو دیا؟

اسی حوالے سے ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا فوٹو شوٹ، بھارتی وزیراعظم کے پروٹوکول کے لیے موچی کی دکان پر بھی ریڈکارپٹ بچھایاگیا۔ جتنی دیر یہ یہاں موجود رہے غریب موچی کی دیہاڑی بھی ماری گئی۔


ایک اور صارف نے اشوک سوین کو مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا ایسا صرف آسکرز میں ہوتا ہے جب وہ بہترین جوتوں کی مرمت کا ایوارڈ دے رہے ہوتے ہیں۔


پاکستان اور بھارت کے سیاست دانوں کا موازنہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا مسخرے دونوں طرف ایک جیسے ہیں۔


ایک اور صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا انڈیا چاند پر کیا پہنچا ہر چیز میں ترقی کرلی ہے۔


صارفین کا کہنا تھا کہ یہ وہی شخص ہے جو کچھ دیر پہلے ایک برتن بنانے والا بن کر تصویر کھینچوا رہا تھا، بھارتی وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دیکھنے دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp