سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا ہے اور اس دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
مارا گیا دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اہل علاقہ نے دہشتگروں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریش کو سراہا ہے۔