پشاور: سکھ کمیونٹی کا کینیڈا میں 2 سکھوں کے قتل کے خلاف احتجاج

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا میں قتل ہونے والے 2 سکھ رہنماؤں کی پراسرار موت میں بھارت کے ملوث ہونے کے خلاف پشاور میں سکھ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

پشاور میں سکھ کمیونٹی نے گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ کے سامنے کینیڈا میں سکھوں کی تحریک آزادی کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بھارت کو ہردیپ سنگھ کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا، مظاہرین نے اقوام متحدہ سے ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے پر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

سکھ رہنما صاحب سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ سکھوں کے قتل میں بھارت کا ملوث ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، کینیڈا کی حکومت کا اقدام قابل تحسین ہے، ممالک کو کینیڈا کے اس قدم کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت کے اس احسن عمل نے بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے اور واضح ہوا ہے کہ ان واقعات میں بھارتی حکومت کی سرپرستی شامل ہے۔

سکھ رہنما منمیت سنگھ نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ ’پوری سکھ کمیونٹی ہردیب سنگھ کے قتل کے خلاف یک جاں ہے اور اس کی موت رائیگاں نہیں جائے گی، کینیڈا کی حکومت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا ثبوت دیا۔‘

تجویر سنگھ نے کہا کہ ’مودی سرکار دہشتگرد ہے اور ہم اس دہشتگردی نہیں مانتے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp