‘ابھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان نہیں کرسکتے ابھی ہم ڈپریشن میں ہیں’

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں آئندہ ماہ سے کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جس کی وجہ سے جہاں شائقین کرکٹ میں تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی ہے وہیں سوشل میڈیا صارفین اس سارِی صورتحال میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر طنز و مزاح سے بھر پور تبصرے کر رہے ہیں۔

جہاں صارفین اس بات کی پیشگوئی کر رہے ہیں کہ اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا وہیں صارفین اپنے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی کی امید بھی لیے بیٹھے ہیں۔ کسی صارف کو فاسٹ بولر محمد عامر کا ٹیم میں واپسی کا انتظار ہے تو کوئی دعا گو ہے نسیم شاہ کی رپورٹس کلیئر ہوں اور وہ ٹیم کا حصہ بن سکیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اب تک اعلان نہ ہوسکا تو ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان بارش کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے۔

 


گفتگو مزید آگے بڑھی تو ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں ایک میم شئیر کیا جس میں بابر اعظم کہ رہے ہیں ابھی ہم کچھ نہیں بتا سکتے ابھی ہم ڈیپریشن میں ہیں۔


صارفین کو جہاں ٹیم کے اعلان کا بے صبری سے انتظار ہے وہیں ایک صارف نے ایک میم شئیر کرتے ہوئے لکھا اتنی اپنے مستقبل کی فکر نہیں ہے جتنی مجھے پاکستان ورلڈ کپ اسکواڈ کی ہے۔


ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ریلکس کریں شاہد جٹ نئے سیلکٹر ہیں اب اعلان ہوجائے گا۔


اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک صارف کہتا ہے کہ پی سی بی کو جلدازجلد اسکواڈ کا اعلان کرنا ہوگا، فیس بک اور واٹس ایپ گروپ میں موجود چیف سیلکٹرز نے ہمارا جینا حرام کر کے رکھا ہواہے ، ہر ایک کے پاس اپنا اپنا اسکواڈ ہے، خدارا اسکواڈ کا مسلہ جلد ازجلد حل کریں ورنہ ہم پاگل ہو جائیں گے۔


واضح رہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ اسکواڈ کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، عبد اللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، حارث رؤف، ابرار احمد، حسن علی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث، وسیم جونیئر اور اسامہ میر ٹیم کے ساتھ 3 رکنی ٹریولنگ ریزرو کے طور پر رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp