کرینہ کپور کی پہلی ویب سیریز ’جانِ جان‘ نیٹ فلیکس پر جاری

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرینہ کپور کی پہلی ویب سیریز ’جانِ جان‘ نیٹ فلیکس پہ جاری کر دی گئی ہے۔ ویب سیریز میں کرینہ کپور اور وجھے ورما کو ایک بالکل نئے اوتار میں پیش کیا گیا ہے۔ ویب سیریز ’جانِ جان‘ 2005 میں کیگو ہیگاشینو کے شائع ہوئے جاپانی ناول ’دا ڈیووشن آف سسپیکٹ ایکس‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔

سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ویب سیریز کی کہانی کچھ اس طرح ہے کہ کرینہ کپور اپنے کردار ’مایا دی سوزا‘ میں اپنے شوہر اجیت مہاترے کے قتل کے نشانات مٹانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ کالمپونگ، مغربی بنگال میں رہنے والی مایا کے پڑوسی، نرین کو اس قتل کے بارے میں سب کچھ پتا ہے، اور وہ مایا کی مدد کرتے ہیں۔

اس عجیب اور دلچسپ فلم میں سب سے زیادہ اس بات پر دیکھنے والوں کو تعجب ہو رہا ہے کہ ایک اکیلی رہنے والی خاتون میں اتنی ہمت کیسے تھی کے وہ پورے کیس میں بچ سکیں۔

فلم نیٹ فلیکس پر 21 ستمبر کو ریلیز کر دی گئی ہے اور فی الحال مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی۔ کیونکہ یہ ایک مشہور ناول پر بنائی گئی ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ کتاب کی خوبصورتی پوری طرح فلم میں اُتارنا سب کے بس کی بات نہیں ہوتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp