بکر پرائز: اس بار کون سے ناول شارٹ لسٹ ہوئے؟

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سالانہ بُکر لٹریچر پرائز کے لیے منتخب کردہ 6 فائنلسٹ میں اس مرتبہ پہلی بار شائع ہونے والے 2 ناول بھی شامل ہیں۔ کینیڈا، آئرلینڈ، امریکا اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ناول فکشن کے لیے باوقار بُکر پرائز کے لیے فائنلسٹ ہیں۔

50 ہزار برطانوی پاؤنڈ (ایک کروڑ 77 لاکھ 48 ہزار 2 سو 17 روپے) مالیت کے بُکر پرائز کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے مصنفین میں کینیڈین مصنفہ سارہ برنسٹین، امریکی مصنف جوناتھن ایسکوفری، پلٹزر انعام یافتہ امریکی ناول نگار پال ہارڈنگ، برطانوی مصنفہ چیتنا مارو، 2 آئرش مصنفین پال لنچ، اور پال مرے شامل ہیں۔

بُکر پرائز کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے 6 ناول

بُکر پرائز منتظمین کی جانب سے گزشتہ ماہ اعلان کردہ 13 سیمی فائنلسٹ میں آئرلینڈ کے سیبسٹین بیری اور ملائیشیا کے تان توان انگ شامل نہیں ہیں۔

گزشتہ سال 2022 میں سری لنکا کی وحشیانہ خانہ جنگی کے دوران بنائی گئی طنزیہ فلم ’دی سیون مونز آف مالی المیڈا‘ کے مصنف شیہان کرونا تیلاکا کو بُکر پرائز سے نوازا گیا تھا۔

بکر پرائز 2023 کے ججز کا پینل

امسال 6 فائنلسٹ مصنفین میں 2 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں، ان میں سے اتفاق سے پال 3 مصنفین کے نام کا حصہ ہے۔ 2023 کے فاتح کا اعلان 26 نومبر کو لندن میں ایک تقریب میں کیا جائے گا۔

2022 میں سری لنکا کے مصنف شیہان کرونا تیلاکا کو بُکر پرائز سے نوازا گیا تھا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp