ورلڈ کپ 2023: کس کو ملے گی کتنی انعامی رقم، آئی سی سی نے اعلان کر دیا

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023ء  کے لیے فاتح اور رنر اپ ٹیموں سمیت مختلف کیٹیگریزکے لیے ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ 2023 کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ 40 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر جبکہ سیمی فائنل جیتنے والی ہر ٹیم کو 8، 8 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

تاریخ کے سب سے بڑے اس کرکٹ ورلڈ کپ کے ہر گروپ میچ کی فاتح ٹیم کو بھی انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔ گروپ میچ جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

اس کے علاوہ، وہ 6 ٹیمیں جو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائیں گی انہیں بھی ایک، ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کا بریک اپ:

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp