ملک میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں مزید 1 روپے 1 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر291 روپے 76 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 292روپے78 یسےرہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 77.78 روپے، اماراتی درہم 79.43 روپے، قطری ریال 80.02 روپے، کویتی دینار944.09 روپے اور بحرینی دینار 773.96 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 187روپے67 پیسے، کینیڈین ڈالر 216 روپے 66 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 357 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی۔