امریکا میں 1934 کا 10 ہزار والا نایاب کرنسی نوٹ کتنے میں نیلام ہوا؟

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ’لانگ بیچ ایکسپو یو ایس کرنسی سگنیچر‘ سینٹر میں ہونے والی ایک نیلامی میں 1934 کا 10,000 ڈالر کا ایک نایاب نوٹ حیرت انگیز طور پر 480،000 ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے۔ اس غیر معمولی نیلامی کا انتظام ڈیلاس کے ایک نیلام گھر ’ہیریٹیج آکشنز ‘ نے کیا تھا۔

’ہیریٹیج آکشنز‘میں کرنسی کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈسٹن جانسٹن نے کہا کہ کرنسی نوٹ جمع کرنے والوں کی طرف سے اس طرح کی مالیت کے نوٹوں کی مسلسل ڈیمانڈ آ رہی ہے۔

امریکا کے ’گریٹ ڈپریشن ‘دور کے اس خاص نوٹ کو پیپر منی گارنٹی (پی ایم جی) کی طرف سے اس کے غیر معمولی کاغذی معیار کو تسلیم اور تصدیق کرتے ہوئے نیلامی کے لیے پیش کرنے کی اجازت دی۔

جانسٹن نے نوٹ (جسے بل بھی کہا جاتا ہے) کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ 1934 میں امریکا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ 100،000 ڈالر کے گولڈ سکے کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’پی ایم جی‘ کی جانب سے کی گئی درجہ بندی میں ایسے  18 سکوں میں سے یہ مخصوص کرنسی نوٹ سب سے بڑا درجہ رکھتا ہے۔

10,000 ڈالر کے تمام چھوٹے سائز کے فیڈرل ریزرو نوٹوں (ایف آر این) میں سے پی ایم جی نے صرف 4 کو برابر اور 5 کو زیادہ قیمتی کرنسی نوٹس کی درجہ بندی میں رکھا ہے، جس کے بعد یہ کرنسی نوٹ بولی دینے والے افراد کے لیے انتہائی پسندیدہ آئٹم بن گیا ہے۔

1934 کے 10,000 ڈالر کے اس نوٹ ( بل ) میں سالمن پی چیس کی تصویر ہے، جو امریکا کا بانی صدر ابراہم لنکن کے دور میں وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 10,000 ڈالر کا یہ نوٹ امریکا میں گردش کرنے والی اب تک کی سب سے زیادہ مالیت کی کرنسی ہونے کا اعزاز رکھتا ہے اور اس کی تصدیق میوزیم آف امریکن فنانس نے بھی کی ہے۔

میوزیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ووڈرو ولسن کی تصویر پر مشتمل 100،000 ڈالر کا کرنسی نوٹ پہلے سے موجود تھا ، لیکن اس کا استعمال صرف فیڈرل ریزرو بینکوں تک محدود تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیڈرل ریزرو وکے مطابق 1969 کے بعد سے ریاستہائے متحدہ امریکا میں اب سب سے زیادہ مالیت کا نوٹ 100 ڈالر کا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp