راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 112 شکار

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈینگی کیسز میں اضافہ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ ایک روز میں مزید 112 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دیہی آبادی ڈینگی سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔ راولپنڈی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 50 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ دو عمارتیں سیل کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 63 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 680 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے 44 جبکہ شہری آبادی سے 19 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 49 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 903 تک پہنچ گئی ہے۔ اسپتال میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی پر مزید 50 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 2 عمارتیں سیل کر دی گئی ہیں۔ ایس اوپی کی خلاف ورزی پر 14 چالان اور 42 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp