کرکٹ ورلڈ کپ: ’بابر اعظم اپنی کارکردگی سے آگ لگا سکتے ہیں‘

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کے عالمی مقابلے کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے، اس ورلڈ کپ کی چمپیئن کون سی ٹیم ہو گی؟ کس ملک کا کون سا کھلاڑی اچھا پرفارم کرے گا؟ اس حوالے سے پیشن گوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گھمبیر نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بہترین کوالٹی والا بیٹر قرار دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے حال ہی میں اسٹار اسپورٹس کو انٹرویو دیا ہے جہاں ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔

ایک سوال کہ آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ میں کون سا کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے؟ کے جواب میں گوتم گھمبیر نے کہاکہ بابر اعظم میں ایسی کوالٹی ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں آگ لگا سکتے ہیں۔

میزبان کی جانب سے اس سوال میں آپشنز بھی رکھے گئے تھے جن ویرات کوہلی، روہت شرما، جو روٹ، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میں جو کوالٹی ہے وہ کسی اور میں نہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ اس کے علاوہ نسیم شاہ کی انجری کے باعث فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل