کرکٹ ورلڈ کپ: پی سی بی نے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا

ہفتہ 23 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے ریحان الحق قومی ٹیم کے منیجر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔

اس کے علاوہ مکی آرتھر ٹیم ڈائریکٹر، گرانٹ براڈ برن ہیڈ کوچ، اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ، مورونے مورکل بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، حسن علی اِن، نسیم شاہ آؤٹ

اس کے علاوہ آفتاب خان کو فیلڈنگ کوچ اور عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں دی گئی ہے، جبکہ ٹیم کے ڈاکٹر کے طور پر ڈاکٹر سہیل ساتھ بھارت جائیں گے۔

سٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کے لیے ڈریکس سائمن کو ذمہ داری دی گئی ہے، فزیو تھراپسٹ کے فرائض کلف ڈیکن فزیو انجام دیں گے۔ جبکہ قومی ٹیم کے میڈیا منیجر کی ذمہ داری احسان افتخار ناگی کو دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عثمان انوری سیکیورٹی منیجر، مقبول بابری سائیکالوجسٹ، طلحہ اعجاز اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر کے فرائض سر انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے عالمی مقابلے کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے، جس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp