ایف آئی اے کا کرنسی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید 11 ملزمان گرفتار

اتوار 24 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے کا کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ ہفتے کے دوران مزید 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایت پر کرنسی اسمگلرز اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 7 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں 11 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار ملزمان پر 6 مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف 5 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر6 ہزار 400 امریکی ڈالر جبکہ 1 کروڑ 67 لاکھ سے زائد مالیت کی دیگر ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے، ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بیرون ملک مقیم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  ڈیلروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔

واضح رہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کرنسی اسمگلرز اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف متعدد کارروائیاں کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ریٹ کافی حد تک نیچے آچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟