انسٹاگرام اور فیس بک کے صارفین پیسے دے کر بلیو ٹک حاصل کرسکیں گے

پیر 20 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یرنٹ کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ انسٹاگرام اور فیس بک کے صارفین اب پیسے دے کر بلیو ٹک حاصل کرسکیں گے۔ میٹا ویریفائڈ کی لاگت ویب پر ماہانہ 11.99 ڈالر جب کہ آئی فون صارفین کیلئے 14.99 ڈالر ہوگی۔ یہ سروس اس ہفتے سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں دستیاب ہوگی۔

بی بی سی کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ اس اقدام سے سوشل میڈیا ایپس پر سیکیورٹی اور ویری فکیشن میں بہتری آئے گی۔

یہ اقدام ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے نومبر 2022 میں پریمیم ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کے نفاذ کے بعد سامنے آیا ہے۔ میٹا کی سبسکرپشن سروس ابھی تک کاروباروں کے لیے دستیاب نہیں ہے، لیکن کوئی بھی فرد بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے ادائیگی کر سکتا ہے۔

میٹا نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سبسکرپشن ادائیگی کرنے والے صارفین کو نیلے رنگ کا بیج، ان کی پوسٹس کی ریچ میں اضافہ، نقالی کرنے والوں سے تحفظ اور کسٹمر سروس تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔

کمپنی نے بی بی سی کو بتایا کہ اس تبدیلی سے پہلے سے تصدیق شدہ اکاؤنٹس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، لیکن اس سے کچھ چھوٹے صارفین کے لیے ریچ میں اضافہ ہو گا کیونکہ وہ ادائیگی کے بعد تصدیق شدہ اکاؤنٹ بن جائیں گے۔

مزید :
سائنس اور ٹیکنالوجی –

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی