ہوشیار کتے نے 11 خواتین کے پیروں سے ایک منٹ میں 21 جرابیں اتار کر ریکارڈ بنا ڈالا

اتوار 24 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک ہوشیار کینیڈین کتے نے ایک منٹ میں 11 خواتین کے پیروں سے 21 جرابیں اتار کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین خاتون جینیفر فریزر ریکارڈ بنانے کے لیے اپنے آسٹریلین شیفرڈ نسل کے کتے ڈیکیری کو اٹلی لے کر گئیں جہاں انہوں نے ٹی وی سیریز ’لو شو دی ریکارڈ‘ میں شرکت کی۔

شو کے دوران فریزر نے ڈیکیری کو کمانڈ دی کہ وہ قطار میں لگی کرسیوں پر بیٹھی 11 خواتین کے پیروں سے جرابوں کے جوڑے اتارے۔ ڈیکیری نے پہلی کوشش میں 20 جرابیں اتار کر کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے کتے ’لیلو‘ کا ریکارڈ برابر کیا مگر دوسری کوشش میں اس نے ایک منٹ میں 21 جرابیں اتار کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

فریزر اور ڈیکیری اس سے قبل بھی کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں جن میں ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ کرتب دکھانے والے کتا، ایک منٹ میں واشنگ لائن سے زیادہ سے زیادہ کپڑے جمع کرنے والا کتا، کتے کے پنجے پیروں پررکھ  کر 30 میٹرز تک تیز ترین واک اور کم سے کم وقت میں کتے کا 5 وال رنز مکمل کرنے کے ریکارڈز شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp