پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں امریکی ڈالر 290 روپے 80 پیسے ، اوپن مارکیٹ میں 293 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر 96 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں امریکی ڈالر 291 روپے 76 پیسے سے کم ہو کر 290 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ ملکی سیکیورٹی کے اداروں نے گزشتہ کئی دنوں سے غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والی مافیا کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

گزشتہ مہینے کے آخر میں امریکی ڈالر کو جیسے پر لگ گئے تھے، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 333 روپے کا ہو گیا تھا مگر کرنسی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 39 روپے 50 پیسے کم ہوئی ڈالر 293 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی ہوئی ہے، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 307.50 پیسے کی بلند ترین سطح پر گئی تھی مگر اب امریکی ڈالر 290 روپے 80 پیسے کا ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp