روسی صدر ولادی میر پیوٹن اپنے مخالفین کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں؟

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس اور یوکرین جنگ کے بعد اکثر خبروں کا مرکز بنے رہتے ہیں تاہم اس جنگ کے بعد  پہلے سے مشہور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کافی  مزید مشہورہوئے ہیں، ان کی وجہ شہرت مخالفین کے ساتھ ان کا روا رکھا جانے والے سلوک ہے۔

روسی صدر ولاوی میر پیوٹن تنقید بالکل بھی برداشت نہیں کرتے، اس کی تازہ مثال ان پر تنقید کرنے والے اپوزیشن کارکن ولادی میر کارا مُرزا ہیں۔ ولادی میر کارا مُرزا روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے سخت ترین مخالفین میں شمار ہوتے ہیں۔

ولادی میر کارا مرزا کو روس کی عدالت نے25 سال قید کی سزا سنائی ہے کیونکہ انہوں نے اپنی تقریر میں پیوٹن کی پالیسیوں اور یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ پر بھی تنقید کی تھی اور روس کے یوکریں پر حملے کی مذمت کی تھی۔

اس کارکن کو غداری، روسی فوج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے اور ایک ناپسندیدہ تنظیم سے وابستہ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں انہیں عدالت نے 25 سال قید کی سزا سنائی۔

جیل جانے کے بعد ولادی میر کارا مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بات پر افسوس نہیں۔ اگر انہیں موقع ملا تو وہ دوبارہ بھی یہی باتیں کہیں گے۔

شروع میں ولادی میر کارا مرزا کو ماسکو کے ایک حراستی مرکز میں رکھا گیا، بعد میں انہیں سائبیریا کی ہائی سیکیورٹی جیل میں منتقل کر دیا گیا۔

ولادی میر کارا مُرزا کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کے موکل اومسک پینل کالونی کے آئسولیشن سیل میں رکھا گیا ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ولادی میر کارا مُرزا کی طبیعت پہلے ہی خراب تھی، قید تنہائی میں ان کی صحت مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے، ان کو 2 دفعہ زہر دینے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔

ولادی میر کارا مُرزا کے خاندان اور وکیل کا کہنا تھا کہ ان پر کیے جانے والے مظالم نے انہیں اعصابی بیماری پولی نیوروپتی میں مبتلا کر دیا ہے۔

ولادی میر کارا مُرزا پر الزام ہے کہ وہ طویل عرصے سے مغربی ممالک سے روسی حکام پر پابندیاں لگانے کے لیے مہم چلا رہے تھے۔

دوسری طرف ولادی میر کارا مرزا کے خاندانی ذرائع نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ کھڑے نہ ہونے کی سزا ملی ہے۔

اب یہ سوال کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن ناقدین کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں؟ کا مجسم جواب ان کے ناقد ولادی میر کارا مرزا ہیں۔ پوٹن  ناقدین کو لمبے عرصے کے لیے جیل بھیج دیتے ہیں یا پھرانہیں منظرنامے ہی سے ہی غائب کر دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp