اشتہارات میں بھی انسانوں کی جگہ دلکش و حسین مصنوعی ماڈلز نے لے لی

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں مصنوعی ذہانت تیزی سے انسانی وسائل کی جگہ لے رہی ہے، کاروباری کمپنیاں اپنی اشیا صارفین کو دلکش شکل میں دکھانے کے لیے مصنوعی ماڈلز کا سہارا لینے لگی ہیں۔

مصنوعی ذہانت نے ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب پیدا کر دیا ہے، اس ٹیکنالوجی نے نہ صرف انسانوں کے لیے سہولیات فراہم کی ہیں بلکہ کئی میدانوں میں انسانوں کے روز گار کے مواقع پر بھی حملہ آور ہو گئی ہے کہ مختلف ممالک کی کمپنیاں اب انسانوں کے بجائے مصنوعی ذہانت کی خدمات لینا شروع ہو گئی ہیں۔

چین میں ایک نیا رجحان شروع ہو گیا ہے کہ مختلف کمپنیاں اب اپنی اشیا کی فروخت کے لیے اشتہارات میں انسانوں کے بجائے مصنوعی ذہانت کی حامل ماڈل استعمال کر رہی ہیں، سونے پہ سہاگہ یہ مصنوعی ماڈلز بالکل اصلی انسان ہی دکھائی دیتی ہیں۔

ان کمپنیوں کے اشتہارات میں دکھائی جانے والی جگہ اصلی ہوتی ہے اور اشیا بھی اصلی ہوتی ہیں لیکن ماڈل کوئی انسان نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت ہوتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی نے کافی حد تک لوگوں کی نوکریوں کے لیے خطرہ پیدا کر دیا ہے، کیونکہ کمپنیوں کو لوگوں سے جو کام ملتا تھا، اب اے آئی سے ملنا شروع ہوگیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا غلط استعمال بھی ہوسکتا ہے، یہ ایک ٹیکنالوجی ہے جس کا نقصان بھی اسی قدر ہے جتنا کہ اس کا فائدہ ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2030 تک صرف چین میں اس ٹیکنالوجی کی صنعت 42 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

اہم اور خطرناک بات یہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بہت تیزی سے پوری دنیا میں پھیل رہی ہے، آنے والے چند برسوں میں انسانوں کی جگہ روبوٹس کام کریں گے۔ ٹیکنالوجی کا یہ پہلو ہم سب (انسانوں) کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

آلو کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری: مریم نواز کا وزیراعظم شہباز شریف کو برآمدات بڑھانے کے لیے خط

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی یونٹ فعال، خصوصی تھانہ قائم

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟