اچانک اتنی بھیڑیں کہاں سے آ گئیں، لاکھوں مالیت کا کھیت منٹوں میں بنجر بنا دیا

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھوک انسان کی ہو یا جانور کی اسے مٹانے کے لیے بعض دفعہ وہ کچھ بھی کھانا پڑتا ہے جسے دل کبھی قبول بھی نہیں کرتا، ایسا ہی واقعہ یونان میں پیش آیا جہاں بھیڑوں کے ایک ریوڑ نے ایک کسان کے انتہائی بدبودار ’بھنگ‘ کے کھیت کو منٹوں میں بنجر میدان میں بدل ڈالا۔

ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپوٹس میں کہا گیا ہے کہ بھیڑوں کے ایک ریوڑ نے یونان میں ایک ہرے کھیت میں جہاں ایک کسان نے طبی استعمال کے لیے بڑے پیمانے پر ’بھنگ‘ کاشت کر رکھی تھی اسے بنجر میدان میں بدل دیا، کسان کا کہنا ہے کہ بھیڑوں نے اس کے کاشت کیے گئے 600 پاؤنڈ سے زیادہ کے بھنگ کے پودے کھا لیے جس سے اسے لاکھوں کا نقصان ہوا۔

میگنیشیا میں گرین ہاؤس کے مالک یانیس بورونس کا کہنا ہے کہ گرمی اور حالیہ سیلاب سے ان کی فصل پہلے ہی تباہ ہو چکی تھی جسے بھیڑوں کے ایک ریوڑ نے کھیت میں گھس کر اس کے پہنچنے سے پہلے ہی واپس بنجر میدان میں بدل دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کھیت میں اُگی ہوئی ’بھنگ ‘ کا تخمینہ لگایا گیا تو بھیڑوں نے 600 پاؤنڈ سے زیادہ پودے کھا لیے، ان کی نظر اُس وقت ان بھیڑوں پر پڑی جب وہ کھیت خالی کر چکی تھیں اور دیکھنے میں یہ آیا کہ وہ پھر بھی بھوک کی ماری بکریوں سے زیادہ اونچی چھلانگیں لگا رہی تھیں۔

واضح رہے کہ یونان نے 2017 میں طبی مقاصد کے استعمال کے لیے ’بھنگ‘ کی کاشت کی باقاعدہ اجازت دی تھی جس کے بارے میں متاثرہ کسان کا کہنا ہے کہ اس سال کے اوائل میں یہ اس یک ’بھنگ‘ کی پہلی فصل تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ